گریڈ21میں ترقی’ تر بیتی کورس کی نامزدگیاں تبدیل

اسلام آباد(بیوروچیف)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20سے 21میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس نیشنل مینجمنٹ کورس کی نامزدگیوں میں تبدیلی کردی ۔نا مزد سات افسروں کے نام واپس لے لئے گئے جبکہ مزید پانچ افسروں کی نا مزدگی کی گئی ہے۔جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ان میں ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر وقار الدین سید۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ شہزاد حمید درانی ۔ڈائریکٹر( EPZA) ا وزارت صنعت وپیداوار غلام مصطفی واہو چو۔ کلکٹر کسٹم ز (اپیلیٹ ) لاہور سعدیہ منیب ۔ ممبر ٹیکنکل کسٹمز اپیلیٹ ٹر یبونل بنچ ون اسلام آ باد عبد الوحید مروت۔ کمشنر آرٹی او گوجرانوالہ محمد ماجد اور فنانشل ایڈوائزر و چیف اکا ئونٹس افسر پاکستان ریلوے منور حسین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں