51

گزشتہ سال فیصل آباد میں مختلف حادثات میں 5308 افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)گزشتہ سال 2023 کے دوران ضلع بھر میں مختلف واقعات کے دوران مجموعی طور پر 5308افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ریسکیو کنٹرول کو 129847 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جس پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 121767متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 49434کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، 67025افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگزشتہ برس ضلع بھرمیں 30260 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 83976 میڈیکل، 1598 آگ لگنے، 3277 کرائم، 111 ڈوبنے، 145 عمارت گرنے، 5 سلنڈر پھٹنے اور 10475 دیگر متفرق واقعات رونما ہوئے جس کے دوران مجموعی طور پر 5308 افراد موقع پر جا ںبحق ہوئے ۔ جن میں سے 321افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ شہری دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کو کم سے کم رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں