27

گزشتہ ماہ فیصل آباد میں مختلف واقعات کے دوران 361 افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریسکیو1122 فیصل آباد نے گزشتہ ماہ اپریل میں 10169 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 9248افراد کو مدد فراہم کی ‘ ریسکیو 1122کے کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بتایا کہ ماہ اپریل میں ریسکیو کنٹرول کو 10169ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں’ ریسکیو 1122 نے 07 منٹ اوسط ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2764 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 5870میڈیکل، 156 آگ لگنے، 298 کرائم، 05 ڈوبنے، 13عمارت گرنے اور 1063دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا’ 9248 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 3526کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی’5361 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا’ مجموعی طور پر 361موقع پر جاں بحق ہوئے’ جبکہ ان میں سے 16 افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں