49

گزشتہ6 ماہ میں 8 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ ادا کیا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 6 ماہ میں 45 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کیا، انڈونیشیائی سرفہرست ہیں اور اس کے بعد پاکستانی اور ہندوستانی باشندے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں جاری سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے، سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جون کے آخر میں اسلامی سال کے آغاز سے اس ہفتے کے اوائل تک کے اعداد و شمار میں ہوائی راستے سے آنے والے 40 لاکھ افراد شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے عمرہ زائرین 10 لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد پاکستانی ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 208 ہے، بھارت سے 4 لاکھ 48 ہزار 765 فرزندان توحید عمرہ ادا کرنے سعودی عرب آئے جب کہ مصری عمرہ زائرین کی تعداد 3 لاکھ 06 ہزار 480 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں