گشت کے نظام کو مزید موثر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی کمالیہ چوہد ر ی جاوید اختر گجر نے سرکل کمالیہ کے تمام تھانوں کے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کیا جائے ۔ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر گجر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں