41

گلستان کالونی میں بد بخت نوجوان کا چھری سے والدین اور بہن پر حملہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں بدبخت نوجوان نے معمولی جھگڑے پر والدین اور بہن کو چھریاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناخلف ملزم شیراز کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلستان کالونی کے رہائشی اسلم کا بیٹے سے معمولی جھگڑا ہوا تھا تو مشتعل بیٹے نے گھر داخل ہو کر پہلے والد اسلم اور والدہ آسیہ بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، بہن والدین کو بچانے کیلئے آئی تو ملزم نے بہن آسیہ کو بھی تشدد کانشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم شیراز کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں