گلوکارہ میگھا کا نیا ویڈیو گانا ” وفاواں”ریلیز

لاہور(شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا کا نیا ویڈیو گانا ” وفاواں”ریلیز کر دیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی دی جارہی ہے ۔ اس گانے کے بول اصغر علی گاگومنڈی کے ہیں جبکہ ہدایتکار رزا ق منا ہیں ، اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیا ہے اور اسے میگا پروڈکشن آرٹ اینڈ کلچر کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے ۔ ویڈیو گانے میںمیگھا نے خوبصورت پرفارمنس بھی دی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس تک رسائی بھی آسان ہے ۔ نئے گانے کی ریلیز کے بعد اسے جس طرح پذیرائی ملی ہے اس پر میری خوشی کی انتہا نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا میں صا ف ستھری شاعری کو اپنی آواز میں پیش کرتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں