گلوکاری میرا جنون’ اپنے فن میں مزید نکھار پیدا کرنیکی خواہش ہے’ شبنم مجید

لاہور (شوبز نیوز) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میں اپنے فن سے محبت کرتی ہوں ،میں خود بھی انتہائی عاجز ہوں اور ایسی شخصیت کے حامل لوگوں کو پسند کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ گلوکاری میرا عشق اور جنون ہے بلکہ یہ میرے خون میں شامل ہے جس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے بہت خوبصورت دل دیا ہے ، میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے زیادہ دیر ناراض نہیں رہتی بلکہ اگر کسی سے کوئی بات ہو بھی جائے تو میں خود رابطہ کر کے منا لیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں