گلوکاری میں کامیابی کے بعد والد بہت خوش تھے۔ وارث بیگ

لاہور (شوبز نیوز) مقبول پلے بیک گلوکار وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد ان کی گلوکاری سے خوش نہیں تھے لیکن جب وہ مقبول گلوکار بنے تو ان کے والد فخر سے کہنے لگے کہ وہ ان کے بیٹے ہیں۔وارث بیگ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کاروباری شخص تھے، والد سمیت گھر کے دوسرے اہل خانہ بھی ان کی گوکاری سے ںاخوش تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے شاید ان کے بچپن میں ہی یہ بات سمجھ لی تھی کہ ان کی آواز اچھی ہے، اس لیے وہ ان کی گلوکاری کی حمایت کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے مشہور ہونے سے قبل ہی والدہ انتقال کر گئیں لیکن آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کی والدہ کا ہاتھ ہے۔وارث بیگ والدہ کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئے اور کہا کہ والد ان کی گلوکاری سے ناخوش ہوتے تھے، وہ ہمیشہ انہیں گلوکاری سے دور ہونے کی ہدایت کرتے رہتے تھے۔ان کے مطابق والدین کبھی بھی بچوں کا برا نہیں سوچتے، والد ان کی بہتری کیلیے ایسا کہا کرتے تھے، وہ ان کے شوق کو نہیں دیکھ رہے تھے، بس چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا کوئی ایسا کام کرے، جس سے ان کی زندگی اچھے گزرے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ والدہ ہمیشہ ان کے والد کو سفارش کرتی رہتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں