8

گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خان خیلوی کا نیا گانا گھر ریلیز

لاہور (شوبز نیوز) گلوکار عطا اللہ عیسی خان خیلوی کا نیا گانا گھر ریلیز کردیا گیا ۔ سات مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گیت گا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے نیا گانا گھر ریلیز کردیا ہے۔ گانے کی شاعری صابر بھڑوں نے لکھی ہے جبکہ میوزک ارینجمینٹس ذوالفقار زلفی نے کئے ہیں ۔گانے کی ویڈیو آصف محمود نے ڈائریکٹ کی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر عطا اللہ عیسی خیلوی کا نام 1994 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا۔ ممتاز فوک گلوکار 19 اگست 1951 کو ضلع میانوالی کے علاقہ عیسی خیل میں پیدا ہوئے، 1972 میں پہلی بار ریڈیو پاکستان پر گانا سنایا تو ان کی آواز کو بہت زیادہ پسند کیا گیاتھا ۔حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں