گلو تیار کرنیوالی فیکٹری میں آتشزدگی،2محنت کش جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ حیدر پارک کے قریب گلو تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر 2محنت کش بری طرح جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر پارک کے قریب ”گلو” تیار کرنے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی تو کیمیکل کو آگ لگنے سے 40سالہ نسیم ولد انور اور 10سالہ وقاص آگ کو بھجانے کی کوشش کر رہے تھے کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں