گلگت اور سکردو میں کرفیو نافذ

گلگت (نامہ نگار) امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردومیں 3روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا کشیدہ حالات کے پیش نظرگلگت اورسکردو میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کرفیو رات 12بجے سے 4مارچ تک نافذ رہیگا،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرفیو میں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کردیا،دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی۔وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دی،سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں