گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ

گلگت(سپورٹس نیوز) بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی خوشی میں پاک فوج کے زیر نگرانی جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل وہاب شہید پولو گرانڈ گلگت میں کھیلا گیا، ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولو گرانڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔فائنل میچ سکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔اس تقریب میں عوام کی غیر معمولی شرکت نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں