گلگت بلتستان میں سیاحت کو جدید طرز پر تشکیل دینا چاہیے

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں شاہراہوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ مانسہرہ، کاغان اور ناران کی موٹروے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، سیاحت کی ترقی کیلئے گلگت، سکردو اور دیگر مقامات پر فائیو سٹار ہوٹل بننا چاہیے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں موٹروے پولیس کی تعیناتی،ٹول پلازوں اور نئی سڑکوں کی تعمیر پر گفتگو ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیر و سیاحت اور قدرتی حسن کے لئے شمالی علاقہ جات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی، گلگت بلتستان کی تمام شاہراہوں کو 1122 سے منسلک کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ 1122کیساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنا پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے، گلگت بلتستان میں سیاحت کوجدید ممالک کی طرز پر تشکیل پانا چاہیے،سیاحت کا فروغ میرا بڑا خواب، سڑکوں کی تیزی سے تعمیر ضروری ہے،ملاقات میں ریونیو میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز، جلد گلگت میں اہم اجلاس پر اتفاق کیا گیا۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی این ایچ اے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری اورچیئرمین این ایچ اے دورہ کریں گے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں