گلیشئیر بیٹھ گیا’ تصویر بنانیوالے باپ بیٹا جاں بحق

ناران (نامہ نگار) وادی کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشئیر کا ایک حصہ بیٹھ گیا، گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ طاہر، 13سالہ ابو بکر اور 22سالہ طیب شامل ہیں۔افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں