52

گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان کو بائولنگ کی اجازت

لاہور(سپورٹس نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے دوران دوبارہ بولنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ عثمان طارق آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آخری لیگ میچ کے دوران سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حال ہی میں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جانچ کے بعد طارق کو ان کے باؤلنگ ایکشن کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔کوئٹہ کے اسپنر اس وقت تک باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں جب تک کہ امپائرز کے ذریعہ ان کے ایکشن کی دوسری بار رپورٹ نہیں کردی جاتی۔ تاہم، اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو وہ اس وقت تک بولنگ کرنے سے معطل رہیں گے جب تک کہ وہ اپنا ٹیسٹ مکمل نہیں کر لیتے۔ اس سے قبل طارق کا ایکشن 6 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں