56

گلی محلوں میں جلسے ، جلوس ، کارکن اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے پر جوش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے متحرک سیاسی کردار نے فیصل آباد میں بھرپور سیاسی گہما گہمی پیدا کر دی، ہزاروں لیگی کارکن اور زندہ دلان فیصل آباد میاں محمد نواز شریف کے فقید المثال استقبال کیلئے پُرجوش’ گلی محلوں میں کارنر میٹنگز جلسوں کی شکل اختیار کر گئیں’ شاہراہوں پر عظیم الشان ریلیاں’ فیصل آباد بھر میں میاں محمد نواز شریف کی تصاویر والے ہورڈنگز بورڈز’ سٹیمرز اور بینرز آویزاں، ہر طرف مسلم لیگ (ن) کے پرچموں کی بہاریں، قائد میاں محمد نواز شریف کے تاریخ ساز استقبال کیلئے لیگی کارکنوں اور شہریوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما’ بابائے سیاست چوہدری شیر علی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے تاریخی استقبال کے لیے شب وروز متحرک ہیں، ان کے لیگی کارکنوں اور شہریوں سے رابطوں نے فیصل آباد بھر میں سیاسی گہما گہمی پیدا کر دی ہے اور میاں محمد نواز شریف کے والہانہ استقبال کیلئے پایا جانیوالا جوش وخروش اپنی مثال آپ ہے، فیصل آباد میں جگہ جگہ لگائے جانیوالے ہورڈنگز بورڈ’ سٹیمرز اور بینرز پر میاں محمد نواز شریف کی تصاویر آویزاں ہیں، بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے شایان شان استقبال کیلئے لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کارنر میٹنگز کا اہتمام بھی کیا اور ان کارنر میٹنگز میں لوگوں کی بھرپور شرکت سے یہ جلسوں کی شکل اختیار کر گئیں، فیصل آباد میں شہریوں کے جوش وجذبے کا اندازہ اس حقیقت سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شہر بھر میں لیگی پرچموں کی بہاریں نظر آ رہی ہیں، 21اکتوبر کو لاہور آمد پر میاں محمد نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال کیلئے بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے 100بسوں کی بکنگ بھی کروا لی ہے جبکہ ان کی زیرقیادت موٹرسائیکلوں پر بھی لیگی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد لاہور جائے گی۔ قائد میاں محمد نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال کے لیے لیگی کارکنوں اور شہریوں کو متحرک کر کے بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اور ان کی زیرقیادت فیصل آباد سے جانیوالا قافلہ تمام قافلوں سے بڑا قافلہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں