گلے میں ڈور پھرنے سے کمسن بچی لہولہان

قصور (نامہ نگار) قصور میں گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی بچی لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق 2سالہ زینب فاطمہ والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر حادثے کا شکار ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گلے پر ڈور پھرنے سے متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے، ڈی ایس پی صدر قصور افضل ڈوگر، ایس ایچ او بی ڈویژن اسلم بھٹی ہسپتال پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں