گمٹی چوک ،قیصری دروازہ سے ملحقہ پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیر نگرانی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ گمٹی چوک میں قیصری دروازہ سے ملحقہ پختہ اور عارضی تجاوزات کو ختم کرا دیا،قیصری گیٹ کے ارد گرد ریڑھیوں کو ہٹا کر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی کرا دیئے، تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے فیصل آبادکے بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بھر پور کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز انہوں نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ قیصری دروازوں کے ارد گرد گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تھڑے اور سیڑھیوں کوہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر وایا اور گیٹ کے ارد گرد ریڑھی بانوں اور دکانوں کے باہر لگے پھٹوںکو اٹھوا دیا اور فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے کلیئر کروایا۔ محترمہ عظمت فردوس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت فیصل آباد بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت آٹھ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ دوبارہ دکان کے سامنے سامان رکھا تو سامان ضبط دکان سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں