گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400روپے فی من کمی ہونے سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے ہو گئی۔ صوبے میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100روپے کمی سے 1450تا 1500روپے ہوگئی۔پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200تا 2300روپے ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں