گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کے حقوق کا تحفظ ،مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جائیگی،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ہائی ویز کے زیر اہتمام اگلے مرحلہ میں فیصل آبادشہر کی مزید 7 مرکزی شاہرات کی مرمت وبحالی، کارپ ٹنگ ، کشادگی اور ری ماڈلنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہو ا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سلیمی چوک سے گیٹانوالہ چوک تک کی ری ماڈلنگ،تیزاب ملز چوک جڑانوالہ روڈ سے ستیانہ روڈ(خواجہ اسلام روڈ)،ویسٹ کینال روڈ سے کشمیر روڈ سانگلہ روڈ،سانگلہ روڈ سے ویسٹ کینال روڈ فیسکو ہیڈ کوارٹرز روڈ،فیصل آباد جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی روڈ(کوہ نور روڈ)،ضلع کونسل چوک تا سرکلر روڈ اورساحل ہسپتال سے نشاط آباد مین شیخوپورہ روڈ کی مرمت وبحالی،کشادگی اور ری ماڈلنگ کی جائے گی۔کمشنر نے5 مزید سڑکوں کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موقع ملاحظہ کرکے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے شہر کی دیگر اہم مرکزی شاہرات،داخلی روڈز کی بحالی کا بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو مراحل میں شہر کی سڑکوں کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ سے آمدروفت میں عام آدمی کو فائدہ مل رہا ہے جبکہ مزید شاہرات کی کشادگی و بحالی سے بھی روزانہ ہزاروں افراد معیاری سفر سے مستفید ہونگے۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام بھی تیسرے مرحلہ میں سڑکوں کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ جلد شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں