57

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (بیوروچیف)گندم اسکینڈل میں نئے انکشافات سامنے آگئے’10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔سمری10لاکھ ٹن کی تیار ہوئی مگر حقیقت میں27لاکھ78ہزار ٹن گندم منگوائی گئی، موجودہ حکومت کے دور میں ایک ارب 3کروڑ11 لاکھ ڈالر کی6لاکھ91ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی، سمری کب تیار ہوئی کس نے بھیجی، کس نے منظوری دی، تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق نگران حکومت کے دور میں ابتدائی طور پراسٹریٹیجک ذخائر کے لئے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی سمری تیار کی گئی مگر حقیقت میں 27 لاکھ 78 ہزار ٹن گندم منگوائی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودہ حکومت کے دور میں 6 لاکھ 91 ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی۔دستاویزات کے مطابق گندم درآمد کی پہلی سمری وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی نگرانی میں 27 جولائی 2023 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی گئی جسے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس نے 8 اگست کو ملتوی کردیا ،13 اگست کو مدت پوری ہونے پر حکومت ختم ہوگئی۔یکم ستمبر 2023 کو انوار الحق کاکڑ نے بطور وزیر فوڈ سیکیورٹی سمری نگران حکومت کو بھیجی جبکہ انوار الحق کاکڑ اس وقت خود نگران وزیراعظم بھی تھے ، نگران وزیراعظم کے دفتر سے 4 ستمبر کو جاری خط کے تحت وزارت فوڈ سیکیورٹی کو بعض تبدیلیوں کے ساتھ سمری دوبارہ ای سی سی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں