گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب

اسلام آباد (بیوروچیف) ضروری اور نقد آور فصلوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بوائی سال 2025-26ء کے حوالے سے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، کابینہ کمیٹی نے یہ رپورٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پیش کی، اجلاس میں گندم کی فصل اس کے ذخیرے اور اس کی فی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا، صوبوں نے ربیع 2025-26 کے لیے گندم کی فصل کی بوائی کے اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جو مقررہ اہداف کے مطابق تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں