35

گندم کی خریداری کیساتھ ہی مڈل مین متحرک ہوگئے

سرگودھا (بیوروچیف) گندم کی خریداری کیساتھ ہی مڈل مین بھی متحرک نظر آرہا ہے محکمہ مو سمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے با و جود کئی علاقوں میں کاشتکاروں نے فصل کی کٹائی شروع نہ کی اگر بارشیں اسی طرح جاری رہیں تو گندم مہنگی ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا ا ن خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا سلسلہ مختلف سنٹرز پر شروع ہے باردانہ کی تقسیم بھی ساتھ ساتھ جاری ہے جس سے ضلع سرگودھا میں گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی اور آنیوالے دنوں میں آٹے کے بحران کے خدشے کو یکسر مسترد کرتے ہیں محکمہ خوراک اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے اس کیساتھ ساتھ ہماری محکمہ خور اک سے گزارش ہے کہ فلور ملز مالکان کو پہلے کی طر ح گندم کا مطلوبہ کوٹہ دیا جائے تو آٹے کا کوئی ایشو پیدا نہیں ہوگا میاں محمد نسیم نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کرینگے جو اچھا اقدام ہے اس کے یقیناً مثبت اثرات مرتب ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ خریداری کے عمل میں مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کیساتھ ساتھ گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں