35

گندم کی خریداری کی منصوبہ بندی کٹائی سے پہلے ہونا چاہیے تھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاکھوں کسان فصل کٹائی کے بعد گندم لیکر بیٹھے ہیں اُنہیں باردانہ بھی نہیں مل رہا۔یہ مسئلہ بہت بڑا اور گھمبیر ہے ۔ حکومت گندم خریدنے کے لئے عملی اقدامات کریں،گندم کی خریداری کی منصوبہ بندی کٹائی سے کافی پہلے ہو جانی چاہئے تھی، اُن کاکہنا تھاکہ روٹی کی قیمت 20روپے سے 15روپے مقررکرنے سے قبل کسان کی گندم خرید ی جاتی اور جو غیر معیاری امپورٹڈ آٹا بازاروں ،گھر و ں پر مسلط کیا گیا ہے اس کی سپلائی اور فروخت کو روکاجائے ۔ اُ نہو ں نے کہاکہ سابق نگران حکومت کے دوران منافع خوروں نے سستی اور ناقص گندم درآمد کرکے آٹے کی شکل میں گھر اور بازار پہنچا کر کسانوں کی بنی بنائی مارکیٹ کومتاثرکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں