گندم کی قیمت2ہزار روپے فی من،روٹی پھر بھی مہنگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) گندم سستی ہونے کے باوجود تندور پر روٹی کی قیمت کم نہ ہو سکی،مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من تک آ گئی۔ 100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں 15 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح نان بھی 15 کی بجائے 20 روپے کامل رہاہے۔شہری کہتے ہیں ایک طرف کاشتکار کا استحصال ہو رہا ہے تودوسری جانب سفید پوش طبقہ بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔حکومتی ہدایات کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہیں کی جا سکی۔شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی خاموشی سے عوام مہنگی روٹی خریدنے پرمجبور ہیں۔آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود تندور مالکان روٹی کے نرخ کم کرنے کوتیارنہیں۔شہریوں نیحکومت سے روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں