گنڈاپور کا عمران خان کو آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان

پشاور (بیوروچیف) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا میرے حلقے سے لوگ مجھے میسجز کر رہے کہ ہم بھی عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کریں گے،عطیہ دینے والوں کی پوری لسٹ بنائی ہے۔ عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، ہر کوئی ان کے لئے فکرمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں