گنڈاپور کوگرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیرحاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیوارنٹ جاری کردیئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی آزادی مارچ پردرج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے،عدالت نے مسلسل غیرحاضری پرسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری کردیئے۔ علی امین گنڈاپور ور دیگر کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں 2مقدمات ہیں،بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بری ہوچکے،عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5جنوری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں