گنڈا پور کا ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان

پشاور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر دو افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ پہلے 10سے 12ارب روپے کی ادویات خریدی جاتی تھیں، جو اب صرف 5ارب روپے میں حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں