گنڈا پور کیخلاف حریف متحد ہوگئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت میں توڑ پھوڑ ”حتمی مرحلے” میں داخل’ دوستوں نے اس میں ”برکت” ڈالنے کیلئے ہمدردوں کو متحرک کر دیا، علی امین گنڈہ پور کے خلاف حریف متحد ہو گئے ہیں ایک انتہائی اعلیٰ شخصیت نے جو خیبرپختونخوا حکومت کا فی الحال حصہ ہیں اور ان کا تعلق مردان ڈویژن سے ہے’ نے عید ملن پارٹی میں ”آف دی ریکارڈ” گفتگو میں بتایا کہ پارٹی ڈسپلن اور خان کی محبت میں خاموش تھے لیکن علی امین گنڈا پور کے انٹرویو حکومتی عہدیداروں کے ساتھ متکبرانہ رویے اور گورنس میں عدم دلچسپی کرپشن کی وجہ سے عوام میں ہماری ساکھ بُری طرح متاثر ہو رہی ہے دیرینہ کارکنوں کے کام نہیں ہو رہے ہمارا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے اب ہم خاموش نہیں رہینگے ہمارے علاقائی رہنمائوں اسد قیصر’ شہرام ترکئی اور عاطف نے ہمیں خبردار کر دیا ہے کہ کسی بھی انتہائی اقدام کیلئے تیار رہیں ہمارا فیصلہ کن وار علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان (آبائی شہر) بھجوا سکتا ہے اس حوالے سے تین چار ہفتے بہت اہم فیصلہ کن اور الارمنگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں