گنڈا پور کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کے صوابی جلسہ میں ریاست اور ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور دھمکیاں دینے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور کے خلاف FIR درج کروانے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آج ایک ذمہ دار حکومتی عہدیدار سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ قبل ازیں تین بار گنڈہ پور نے اسی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں اب چوتھی بار ریاست پر مسلح جتھوں کے ذریعے حملہ آور ہونے اور کچھ عہدے داروں کو دھمکیاں دینے پر غور سنجدگی سے ہو رہا ہے اسے نظرانداز کرنا کمزوری ہو گا چونکہ تقاریر دھمکیاں دینے والا ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہے تو اس کے خلاف کارروائی میں کچھ قانونی پیچیدگیاں میں اعلیٰ سطح کی ہدایت کے بعد وزارت قانون اور داخلہ وڈیوز کی بنیاد پر کارروائی تجویز کرے گی اور کارروائی کا اختیار صدر مملکت’ وزیراعظم کو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں