گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،ڈرائیور جاں بحق

چنیوٹ (نامہ نگار) گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق ۔ چنیوٹ روڈ کوٹ اسماعیل پل کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور 50سالہ فلک شیر ولد لال خان سکنہ لالیاں نیچے آکر جاں بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو نیچے سے نکال کرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کردی گئی۔المناک حادثہ پر لواحقین شدت غم سے نڈھال ہو گئے’ اہل علاقہ بھی سوگوار نظر آئے اور 50سالہ ٹریکٹر ڈرائیور فلک شیر ولد لال خان کی حادثہ میں اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں