فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی صدر سردارظفرحسین خاں نے کہا کہ شوگر کین ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو پندرہ دن کے اندر مل کی طرف سے ادائیگی لازمی ہے مگر مل مالکان کی طرف گنے کے کاشتکاروں کی پچھلے سال کی20ارب سے زائد ادائیگیاں ابھی بقایا ہیں۔شوگر مل مالکان ابھی تک سی پی آر کے ذریعے ادائیگی کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حکومت مل مالکان کو چیک کے ذریعے ادائیگی کاحکم دے تاکہ ادائیگی نہ کرنیوالے مل مالکان کے خلاف کسان قانونی کارروائی کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ شوگرمافیا اتنا طاقور اور بااثر ہو چکا ہے کہ کاشتکار کو کسی خاطر میں نہیں لارہا، گندم کے بحران کی وجہ سے کاشتکار کیلئے اگلی فصل کی کاشت کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔
24