گوادر کے 99 طلباء کو چینی قونصلر اسکالرشپ پروگرام سے نواز دیا گیا

گوادر(سپورٹس نیوز)پاک چین تعلیمی تعاون میں اضافہ، گوادر کے 99 طلباء کو “چینی قونصلر اسکالرشپ پروگرام” سے نواز دیا گیا، چینی قونصل جنرل کراچی یانگ یونڈونگ نے اس تقریب کو مستحق طلباء کو مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس طرح کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔گوادر پرو کے مطابق تقریب سے سپورٹس نیوز گفتگو کرتے ہوئے قونصلر جنرل نے چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں سولر پینل کی تقسیم، خوراک کے پروگراموں، روزگار کے اقدامات اور تعلیمی و صحت کے فروغ کے پروگراموں کی صورت میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں