33

گواہی سے روکنے کیلئے ایلیٹ اہلکار نے خاتون کو مار ڈالا

ڈجکوٹ(نامہ نگار)لڑائی کے مقدمہ میں گواہ بننا خاتون کا جرم بن گیا ، دیرینہ دشمنی ایک اور خاتون خانہ کی جان لے گئی ، ملزم ایلیٹ فورس کے اہلکار شکیل نے ساتھیوں سمیت مقتولہ نسیم بی بی کے گھر پر حملہ کیا’3گولیاں لگنے سے50سالہ نسیم انور شدید زخمی ہوگئی زخمی نسیم بی بی کی ہسپتال میں چند گھنٹوں بعد ڈیتھ ہو گئی’ مقتولہ کے بھانجے نے بتایا ملزمان ہماری خالہ کو عدالت میں گواہی دینے سے روکنا چاہتے تھے جو لڑائی کے مقدمہ میں مضروبہ اور گواہ تھی’ پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا اور اب قتل کی دفعہ شامل ہوگی ، ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں