گوتم گمبھیر غیر مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہے’ شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کا ذکر کیا، سابق پاکستانی کپتان نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار جھڑپ ہوچکی ہے۔شاہد آفریدی نے انٹرویو میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ہمیشہ درست ہے۔ مگر بعد میں ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہر وقت صحیح نہیں ہوسکتے۔شاہ آفریدی نے 2007 کے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ پر آٹو بایوگرافی میں تحریر کیا تھا کہ مجھے 2007 ایشیا کپ میں گمبھیر کے ساتھ جھگڑا یاد ہے، جب وہ رن لیتے ہوئے سیدھا مجھ سے ٹکرائے تھے، امپائرز نے معاملہ نمٹا دیا تھا، ورنہ میں خود نمٹا دیتا، ظاہر ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا تھا۔اس سے قبل سابق کپتان نے اپنی کتاب میں کہا تھا کہ گمبھیر غیر مثبت سوچ رکھنے والا شخص ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں