گوجرہ(نامہ نگار)بسکٹ فیکٹری کے احاطہ میں گیس پھیل جانے سے چارافراد بے ہو ش ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر369ج ب جودھا نگری کے قریب ایک بسکٹ فیکٹری میں چک نمبر369ج ب کا25سالہ تیمور،چک نمبر 48گ ب کا22سالہ ابو بکر،چک نمبر 373 کے 19سالہ عبداللہ اور20سالہ حماد بطور ورکرز کام کرتے ہیں جنہوں نے احاطہ میں اوون چلانے کیلئے ایل پی جی وال آن کیاجس میں دیر ہو جانے کے باعث گیس بھر گئی اور احاظہ میں موجود افراد بے ہو ش ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکارموقع پر پہنچے اورچاروں افرادکو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیا۔جنہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔
3