گوجرہ،دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

گوجرہ (نامہ نگار)گلے میں پھنداڈال کر نوجوان نے موت گلے لگا لی۔معلوم ہوا ہے کہ کرسچین کالونی کے پرویز مسیح کا 25 سالہ بیٹا شیری مسیح گھر میں موجود تھا جونامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر چھت سے جھول گیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے 25 سالہ شیری نشہ کا عادی بیان کیا جاتا ہے اور پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں