گوجرہ،ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں راہ گیروں سے مال و زر چھین لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں گن پوائنٹ پر راہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ مدینہ ٹائون کاخرم شہزادڈالہ پر سوار بیس لائن 298روڈسے ملوموڑمنڈی مویشیاں جا رہا تھاکہ اس کوتین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر اس سے3لاکھ روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔ چک نمبر356ج ب کاعثمان اپنے ساتھی محمد کامران کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر5356ایف ڈی ایل پر سوارگائوں کی جانب جا رہے تھے کہ چک نمبر355ج ب کے قریب ان کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر مجموعی طور پر20ہزاروپے نقدی ،قیمتی موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا۔چک نمبر155گ ب کاسرفراز اپنی موٹرسائیکل پر سوار گائوں واپس جا رہاتھاکہ اس کوبلا نمبری موٹر سائیکل پر سواردو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر11ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل سے محروم کر دیا۔ اورکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی و صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں