گوجرہ،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے پونے دو لاکھ کی رقم چھین لی

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتو ں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میںڈاکوئوں نے ”گن پوائنٹ” پر شہری سے پونے دو لاکھ روپے چھین لئے۔فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں سے شہر میں خوف وہراس پھیلا ہو اہے ۔معلوم ہواہے کہ امجد گرین پارک گوجرہ کا عاقب اپنی موٹر سائیکل پر سوارپینسرہ روڈپر جا رہاتھاکہ اس کوتین نامعلوم ماسک پہنے ہو ئے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرروک کرجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے1لاکھ 75ہزارروپے چھین لئے۔ اور ڈکیتی کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاہم مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ شہری زہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نوٹس لیں۔چوروں نے سسرال ملنے کیلئے آئے شخص کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ گوجرہ کا محمد شہبازاپنے سسرال محلہ اشرف کالونی آیا اوراپنی موٹر سائیکل نمبر3718ایف ڈی او گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا کہ نامعلوم چور نے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گیا۔گوجرہ میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں