گوجرہ،گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق،کزن زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) گدھاریڑھی سے ٹکر لگنے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ کذن شدید زخمی ہو گیا۔نوجوان کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کاعلی حسن اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گائوں کے قریب جا رہاتھاکہ مخالف سمت سے آنیوالی گدھا ریڑھی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ علی حسن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ شدید زخمی کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔متوفی علی حسن کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔تھانہ صدر پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں