گوجرہ اور فیصل آباد میں مبینہ مقابلے،2ملزم ہلاک،اہلکار محفوظ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، نامعلوم افراد نے دوشیزہ کومار ڈالا، کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے والے3افراد گرفتار،5ہزار لیٹر جعلی تلف مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان، پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ پل مہالم کے قریب سی سی ڈی کے انچارج حافظ عامر نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت عمر فاروق ولد محمد اشرف سکنہR-40اوکاڑہ کے نام سے ہوئی۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، مرنے والے ڈاکو ریکار ڈ یافتہ اور چالیس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔تھانہ ساندل بار کے علاقہ 61ج ب کے رہائشی اللہ رکھا نے بتایا کہ اس کی 16سالہ بھتیجی بشیراں بی بی دختر غلام مصطفی گھر میں اکیلی تھی جب وہ شام کو گھر پہنچا تو بشیراں بی بی کی نعش پڑی تھی جس کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشان تھے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قصبہ تاندلیانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے والے 3افرادریا ض وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5ہزار لیٹر جعلی دودھ ، مشینری ،95کلو سے زائد پائوڈور اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی، مذکورہ دودھ شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، علاوہ ازیں روشن والا کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عادل کو زخمی کر دیا۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر مشتعل ملزمان شاہ نواز وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف امیر کو زخمی کر دیا،جڑانوالہ کے علاقہ فراز اور تاندلیانوالہ کا فلک شیر مخالفین کی گولیاں لگنے سے ہسپتال پہنچ گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں ثنائ۔گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںمبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ہلاک جبکہ دو افرادہو گئے۔معلوم ہواہے کہ صدر پولیس گوجرہ چک نمبر307ج ب کے قریب گشت پر مامور تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوارتین مشکوک افرادکوروکا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اورفائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو رہے تھے کہ فائرنگ کر تے ہو ئے تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابوہوگیااور ملزمان موٹر سائیکل سے گر گئے ۔ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجبکہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھااور پولیس کی جانب سے مذید پولیس نفری طلب کی گئی۔فائرنگ رکنے پرسرچ آپریشن کیاگیا تواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم شدیدزخمی حالت میں پایا گیا دوملزمان موٹر سائیکل پر فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی جانب سے دریافت کر نے پراس کی شناخت محمد نواز عرف نازوسکنہ چک نمبر184گ ب کے نام سے ہو ئی۔جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پرہی جاں بحق ہو گیاجو مختلف مقدمات میں مطلوب بیان کیاجاتاہے۔ پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی اور فرارہو نے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں