گوجرہ(نامہ نگار)ریلوے کراس کرتے ہو ئے ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ الطاف کالونی گوجرہ کاعبدالستار قادری درباد گوجرہ کے قریب ریلوے لائن کراس کر رہاتھاکہ اس دوران اچانک کراچی سے براستہ گوجرہ لاہور جانے والی ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور اس کی شناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دی ۔
44