گوجرہ ریلوے لائن کے ساتھ فیصل آباد جانیوالی سڑک پر گہرے کھڈے،حادثات میں اضافہ

گوجرہ(نامہ نگار)سڑک پر پڑے کھڈے حادثات کا موجب بننے لگے۔راہ گیروںکو شدید مشکلات ،عوامی حلقے سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ سے ریلوے لائن کے ساتھ فیصل آباد کی جانب جانیوالی سڑک پرپڑے کھڈے حادثات کاباعث بننے لگے واضح رہے اس ایریا میں درجنوں چکوک کے لوگوں کوہر آنے اور واپس جانے کیلئے یہ واحد روڈجاتی ہے جو جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ چک نمبر91ج ب کے قریب گرلز سکول بھی ہے اور سڑک کے درمیان میں گزرنے والا پل ٹوٹ جانے سے سکول وکالجزکے طلباو طالبات ورا گیروں کے لئے مشکلات پیداہو گئیں۔اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں