گوجرہ (نامہ نگار) گو جرہ سرکل کے مختلف دیہا تو ں میں گو بر کے ڈھیرو ں نے بیما ریا ں پھیلا نا شروع کردی۔ انتظا میہ اور ستھرا پنجا ب کی ٹیمیں ستھرا پنجا ب بنا نے میں ناکا م ہو گئیں۔ عوامی مشکلات کا شکار ہو گئے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ سے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل بھر کے چکو ک علا قہ مو نگی ذیل، پکا انا ذیل، نوا ں لا ہور ذیل، آ دا ذیل میں دیہا تو ں میں لوگو ں نے چکو ک میں گوبر کے ڈھیر بازارو ں میں لگا رکھے ہیں جس کے با عث مچھر کی بہتا ت ہے جس و جہ سے بیما ریا ں پھیل رہی ہیں مچھر کی افزائش کے باعث بچے بوڑھے بیمار ہوکر ہسپتا لو ں کا رخ کر نے پر مجبور ہیں ہر گاؤ ں کے بازارو ں میں لوگو ں نے اپنے مویشیو ں کا گوبر بازار میں لگا کر ڈھیر لگا رکھے ہیں جس سے بیماریا ں پھیلنے کے علا وہ ٹریفک کی روا نی بھی بری طرح متا ثر ہو رہی مقا می انتظا میہ پنجا ب کو ستھرا بنا نے میں بری طرح نا کا م ہو کر رہ گئی عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمر میلہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجا ب کی مہم کو کا میا ب کرنے کیلئے بازارو ں میں گوبر لگا نے پر پا بندی عا ئد کی جا ئے۔




