گوجرہ(نامہ نگار)بھیک منگوں نے گوجرہ میں ڈیرے ڈال لئے،بیرونی علاقوں سے بھکاریوں کی بڑی کھیپ گوجرہ پہنچ گئی۔ گوجرہ شہر پر بھکاریوں کی یلغار سے شہری پریشان ۔بھیک دئیے بغیر جان چھڑانا مشکل ہو گیا۔ کمسن بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بھکاری صبح ہوتے ہی بھیک مانگنے کے لیے بازاروں میں ٹولیوں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں یونہی گاہک خریداری کی غرض سے دوکانوں کے باہر پہنچتے ہیں بھکاری نمودار ہوکر گاہکوں کا گھیراؤ کر لیتے ہیں بھیک کے حصول تک پیچھا نہیں چھوڑتے۔ شہر میں جلوہ افروز بھکاریوں میں بعض مصنوعی بھکاری پائے جاتے ہیں لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن، ویگنوں کے سٹینڈسمیت دیگر پبلک مقامات بھکاریوں کی یلغار سے محفوظ نہیں رہے۔ مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی انسدادِ گداگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں گداگروں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کہیں نظر نہیں آرہی۔ جو متعلقہ حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
