گوجرہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مکمل شٹر ڈاون

گوجرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر گوجرہ میں بھی فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیاگیااور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مکمل شٹر ڈائون رہا۔مختلف تنظیموں کے قائدین ریلیوں کی شکل میں چوک ملکانوالہ پہنچے ۔جہاں پر ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین ضلعی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،ضلعی نائب امیرمولانارحمت اللہ ارشد،مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالقادر عثمان،مفتی افتخارالحسن ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری منصوراحمد بھنگو،جنرل سیکرٹری ملک امجد ضیائ،ٹریڈرزیونین کے سرپرست ڈاکٹرمحمد ناصر چوہدری، انجمن کریانہ مرچنٹ ایسو سی ایشن کے صدر میاں عثمان زاہد،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمد اشرف محسن ،حیدرعلی چوہدری،محمود عزمی،مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوںمولانا تاج محمد گجر،ہمایوں منظورسمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ یہودونصاریٰ ہمیشہ سے مسلمانوں کے دشمن رہے ہیں قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور انبیاء کی سرزمین فلسطین بالخصوص غزہ کے شہریوںپر ناجائز قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیںجس پر تمام مسلمان حکمرانوں پرجہاد فرض ہو چکا ہے اور انہیں اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر نی چاہئیں ۔پوری امت مسلمہ کادینی واخلاقی فرض ہے کہ وہ متفق ومتحد ہو کر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہر قسم کاتعاون کریں ۔مقررین نے کہاکہ شہریوں نے مکمل ہڑتال کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ہم سب متحد ہیں اور نہتے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔مقررین نے کہاکہ اگر انڈیا نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور پاکستانی پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آخرپر فلسطینی مسلمانوں ، ملک سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں