گوجرہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں سے شہری پریشان

گوجرہ ( نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر لوٹ لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کے جاوید اقبال کا ملازم سلطان قبرستان کے قریب بکریاں چرا رہاتھاکہ اس دوران کار سوار مسلح ڈاکوآگئے اور اس کودرخت کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا اور 80ہزارروپے مالیتی بکراگاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔چک نمبر434ج ب کی آمنہ لطیف سے سراج ٹائون میں ملزمان نے جھپٹا مار کر 35 ہزاروپے مالیتی موبائل چھین لیا۔ چوروں نے فیصل نواز کاڈجکوٹ روڈ سے 33لاکھ سے زائد مالیتی کا سامان چوری کر لیا۔چک نمبر244گ ب کے مقصودنے اپنے کھیتوں میں ڈیرہ پرمویشی باندھ رکھے تھے کہ نامعلوم چور ڈیرہ میں داخل ہو ئے اوراس کی قیمتی گائے چوری کر لی۔زبیر ٹائون کے نوید کے ڈیرہ سے چوروں نے 1لاکھ 50 ہزارروپے مالیتی دو بکرے چوری کر لئے۔محلہ شریف پورہ کے محمد معارف کی 80ہزارروپے مالیتی سو لرپلیٹیں چوری کر لیں ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔ گوجرہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی وچوری کی وا ر د ا تو ں پر عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے وارداتوں پر قابو پانے اور تحفظ فراہم کر نیکا مطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں