21

گوجرہ میں بھٹہ خشت ، دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری

گوجرہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر شمیم خان انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان نے تحصیل گوجرہ کے مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے3 کو سیل جبکہ دو بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایات ہیں کہ ضلع میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں