44

گوجرہ میں بھی PTIکامیاب

گوجرہ(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح الیکشن 2024کے انتخابات میں غیر حتمی اورغیر سرکاری موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑے مارجن سے میدان مارلیاقومی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی۔ووٹرزکے جیت کی خوشی میں بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوارحلقہ این اے105 اسامہ حمزہ نے غیر حتمی اورغیر سرکاری موصولہ نتائج کے مطابق138194ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار مسلم لیگ ن سے چوہدری خالد جاوید وڑائچ107640ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپر رہے۔صوبائی حلقہ 119سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراسدزمان چیمہ نے78105ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی ان کے مخالف امیدوار مسلم لیگ ن سے عقبہ علی وڑائچ 52731ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اور حلقہ پی پی120سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراحسن احسان نے66490ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کی مخالف آزاد امیدوارفوزیہ خالد وڑائچ نے24547ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہیں اور مسلم لیگ ن کے عبدالقدیراعوان 24482ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔پی ٹی آئی کی ریکارڈکامیابی سے ووٹرزمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے خوشی کاجشن منایااور منوں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اور کامیاب امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں